جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کا ایک ایسا منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے جو کوئی اور ٹیم نہ کر سکی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

گرین شرٹس نے اس میچ میں فتح کے ساتھ صرف سیریز ہی نہیں جیتی بلکہ ایسا کارنامہ انجام دے دیا جو کوئی اور ٹیم اب تک انجام نہ دے سکی۔

- Advertisement -

قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 58 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 5.3 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے اپنا مطلوبہ ہدف پاور پلے میں ہی پورا کر لیا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز پاور پلے کے ہوتے ہیں۔

بات کریں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کی تو سفیان مقیم کی شاندار اور ریکارڈ ساز بولنگ کی بدولت میزبان زمبابوے کی ٹیم 12.4 اوورز میں صرف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ایک وقت میں 37 رنز پر زمبابوے کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا۔ تاہم اس کے بعد پوری ٹیم صرف 20 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئی۔ سفیان مقیم نے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور عمر گل کا ریکارڈ توڑا۔

دورہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی شامل نہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں