تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان تحریک انصاف کی نئی فوجی قیادت کو مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد کو مبارکباد دیتے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ فوج کے نئے سربراہ کے ضمن میں صدر مملکت عارف علوی کا بیانیہ سامنے آچکا، نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر کر دیاگیا، صدر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد سمری پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں اقدامات سے ملک اور اداروں کو شدید نقصان پہنچا، اس دوران انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں سامنے آئیں، ارشد شریف جیسے صحافی کو شہید کر دیا گیا، عمران خان کو دیوار سے لگانے کے نتیجے میں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی کے ساتھ داخلی معاملات کے پیشِ نظر سیاسی حقوق سلب نہ کیے جائیں، ملک میں جاری بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی قیادت سے توقع ہے کہ وہ آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے لیے کردار ادا کرے گی اور عوام کو نئے انتخابات سے ملک کی نئی قیادت چننے کے حق کو تسلیم کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق توقع ہے کہ غیر جانبدارانہ مؤقف اپنا کر جماعتوں کے حقوق سلب نہیں کیے جائیں گے، پاکستان کا درد رکھنے والے تمام اداروں اور شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -