اسلام آباد : پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا چناؤ کرلیا، آج رات تک تمام حلقوں کے ٹکٹس کا فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پارٹی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر، مراد سعید، عاطف خان اور دیگر موجود تھے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میںقومی اور صوبائی اسمبلی کے17حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا چناؤ کرلیا گیا، اور امکان ہے کہ آج رات تک خیبر پختونخوا کے تمام ٹکٹس فائنل کرلیے جائیں گے۔