اشتہار

عمران خان کا دورہ سندھ، پی ٹی آئی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں شدید بارشوں اور موسم کی غیر یقینی صورت حال کے باعث پاکستان تحریک اںصاف نے اپنے جلسوں سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مسلسل بارشوں کے باعث پاکستان تحریک انصاف نے کراچی اورحیدرآباد کےجلسے موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی نے انیس اگست کو کراچی میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنا تھا جبکہ بیس اگست کو حیدرآباد میں کارکنان اور عوام کا لہو گرمانا تھا، دونوں جلسوں سے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ تیرہ اگست کو لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ ہفتے راولپنڈی کے بعد کراچی جلسہ کرنے جارہا ہوں، اس کے بعد سکھر، حیدرآباد، پشاور، مردان، اٹک، اسلام آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور کوئٹہ بھی جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے ملک میں نکل رہا ہوں، آصف زرداری کا مقابلہ کرنے سندھ بھی جاؤں گا، آصف زرداری نے سندھ کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔

ادھر رواں مون سون میں پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ملک کے مختلف علاقے بالخصوص صوبہ بلوچستان میں تباہی مچ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں