اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختون خوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ راضی ہوگئے اور عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی کے اسمبلی کے نمائندوں نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے اس لیے یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ ہے تو وہ غلط ہے؟ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نمائندوں سے متعلق کہا جارہا تھا کہ یہ تحریک انصاف کا باغی گروپ ہے جو کہ غلط ہے،ایسا ہرگز نہیں ہے،کپتان سے ملاقات کے بعد ناراض اراکین ایک بار پھر راضی ہوگئے ہیں۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد نعیم الحق کے ہمراہ میڈیا گفت گو میں ایم پی اے یاسین خلیل و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات تھے جس پر عمران خان نے ہماری تفصیل سے بات سنی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،ایم پی ایز اور ایم این ایز نے عمران خان کو مسائل سے آگاہ کیا۔