منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کی سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے‘اعزازچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سیفر اعزازچوہدری کا کہناہےکہ پاکستان کےبارے میں منفی تاثرات ماضی کا قصہ ہیں۔

تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ پاکستان کی طرف نئےنقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

اعزازچوہدری کا کہناتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ضرب عضب میں پاک افغان سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کاخاتمہ کیا۔

پاکستانی سفیر کاکہناتھاکہ امریکہ سمیت مختلف ملکوں سے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں جبکہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے بھی مثبت آرہے ہیں۔

اعزازچودھری کا کہناتھاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کےلیےپرعزم ہے،پاکستان کی سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔


آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے‘ اعزاز چوہدری


پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن خطے میں امن کےلیے ناگزیر ہے، تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے اثرات پاکستان سمیت خطے پر مرتب ہوتےہیں۔

اس موقع پرپاکستانی سفیر نےکہاکہ پاکستان اور امریکہ کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں،امید ہےکہ دونوں ملک مستقبل میں بھی مل کرکام کرتے رہیں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے دیگر شراکت داروں سے مل کرکام کرنے کوتیار ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں