اسلام آباد: پاکستان نے دو ارب ڈالرز کی وصولی مؤخر کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’قرض واپسی میں سہولت دینے پر پاکستان یو اے ای کا مشکور ہے، دو ارب ڈالرز کی ادائیگی ملتوی ہونا خوش آئند ہے‘۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حالیہ دورہ یو اےای قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ رقم ادائیگی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے،معاہدےکے تحت یہ رقم پاکستان کو19اپریل2021 تک ادا کرنا تھی۔
مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل، ایران روانہ
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں ہر روز بہتری آرہی ہے، شاہ محمود قریشی
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ دنوں تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، اس دوران انہوں نے یو اے ای حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں تجارتی اور سماجی تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایک روز قبل متحدہ عرب امارات نے قرض کی قسط کو مؤخر کر کے پاکستان کو سہولت دینے کا اعلان کیا تھا۔