اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے بھارت کو ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شکست سے دوچار کردیا۔

پاکستان نے بھارت کومسقط عمان میں جاری ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں 2-0 سے شکست دیدی، مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف 36-7 اور 34-6 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے، پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز کھیلے، جن میں 2 میں اسے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 2 میں شکست ہوئی۔

پاکستان نے بھارت سے پہلے فلپائنز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسے ایران اور اردن کے خلاف میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت پر خوف طاری ہوگیا ہے، آئی پی ایل ایونٹ معطل کردیا۔

کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک واپس جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل معطلی کا فیصلہ دھرم شالا میں پنجاب اوردلی کیمیچ کے بعد کیا گیا، آئی پی ایل میں پلیآف اور فائنل سمیت 16 میچزہونا باقی تھے، لکھنو، حیدرآباد، احمدآباد، بینگلورو، دہلی، چنئی اور کلکتہ نے بقیہ میچزکی میزبانی کرنی تھی۔

بھارت کی جگ ہنسائی پر قومی آل راؤنڈر عامر جمال کی دلچسپ کمنٹری

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دھرم شالا میں میچ روک کرگراؤنڈ خالی کرالیا گیا تھا، گزشتہ رات آئی پی ایل حکام کے درمیان ایک ہنگامی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں