جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان رواں ماہ ڈاکٹر اور میڈیکل اسپیشلسٹ کو سعودی عرب بھیجے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے رواں ماہ ڈاکٹر اور میڈیکل اسپیشلسٹ کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیزپاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سے وابستہ ڈیپارٹمنٹ اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد جنجوعہ نے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان رواں ماہ میڈیکل ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھیجنا شروع کرے گا۔

کنسلٹنٹس ، اسپیشلسٹس اور ڈاکٹروں کے انتخاب کیلئے 14اور 15جنوری کو کراچی میں انٹرویو کئے جائیں گے۔

خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز احمد جنجوعہ نے کہا کہ سعودی وزارت صحت کا ایک وفد پاکستان آئے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں کانسلٹنٹ، سپیشلسٹ، انٹرنل میڈیسن ماہرین، پیڈیاٹرک، جنرل سرجری، آرتھوپیڈک، فیملی میڈیسن، انستھیزیا اور ریڈیالوجی کے ماہرین کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات کا تعین انٹرویو کے وقت ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں