جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

اربوں ڈالر کا قرضہ: پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کا پاکستان کے لئے اربوں ڈالر کے قرض کا اعلان کردیا، قرض کی رقم آئندہ3سال میں فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور آئی ٹی ایف سی وفد میں ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جس میں کہا گیا کہ اسلامک ٹریڈفنانسنگ کارپوریشن پاکستان کو3 ارب ڈالر کاقرضہ فراہم کرے گا۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہنا تھا کہ قرض کی رقم تین سال میں فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلےمیں ستائیس کروڑ ڈالرکی رقم دی جائے گی۔

ملاقات کے موقع پر آئی ٹی ایف سی کے سی ای او انجینئرہانی سالم سنبول بھی موجودتھے۔

وزیرخزانہ نے تین ارب ڈالرکی کموڈٹی فنانسنگ کو سراہا اورحکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی سے وزیرخزانہ مالیاتی اداروں کے سربراہوں نے مشترکہ ملاقات بھی کی، اس موقع پرمحمداورنگزیب خان نے امداد فراہمی کے فریم ورک میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی شمولیت پر زور دیا۔

انہوں نے ماحولیاتی استحکام کیلئے امداد کی فراہمی مزید بڑھانے کی سفارش کی اور ماحولیاتی خطرات سے دوچارممالک کی امداد کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنائے رکھنے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں