ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

پاکستان سے ملائشیاء : کورونا کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی آئی اے نے لاہور سے ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا، کورونا پابندیوں کے بعد پہلی پروازصبح لاہور سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوگئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے، پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار 2پروازیں پہلے ہی چلارہی ہے۔

وزیر ہوابازی کی ہدایات پر قومی ایئرلائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے، عوام کی ضرورت کے پیش نظر پی آئی اے نے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ لاہور سے اندرون وبیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے، لاہور سے گلگت اوراسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جارہی ہیں، باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی چلادی گئی ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں