اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

پاکستان کا الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم بھی کسی ملک کیخلاف ایسی قرارداد لاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی قراردار کے حوالے سے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرار دادپر دفتر خارجہ نے مؤثر جواب دیا ، ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلےمیں قراردادلائیں گے۔

وزیر خارجہ نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کسی ملک کیخلاف ایسی قرارداد لاسکتے ہیں، ہم نے امریکی قرارداد کانوٹس لیاہے ، ہم بھی دیگرممالک کےحوالےسے 50 چیزوں پر تنقید کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جوابی قرارداد کا مسودہ تیار ہے، اس حوالے سے حکومت اپوزیشن سے مشاورت کرے گی

اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے، ایسا نہیں ہوسکتا کوئی میانوالی،پشاورمیں جاکرووٹ کرے، اوورسیزچاہتےہیں کہ ان کی چندسیٹوں کی نمائندگی ہونی چاہئے۔

غزہ کی صورتحال پر نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین کےحوالےسےبات ہوئی کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، ہم نے اعلان کیافلسطین میں جوکچھ ہو رہا ہے، اس کی مذمت کرتےہیں، پاکستان نے غزہ پر اپنی پوزیشن واضح کی ہے، ہم نے کہا غزہ میں جنگ کو فوری بند ہونا چاہیے اور ذائی قلت پیدانہیں ہونی چاہئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، ہم نے اپنی غلطیوں سے سی پیک کو بیک فٹ پر ڈالا۔۔ اپنے سیاسی تعلقات خود خراب کیے جبکہ چین نےانٹرنیشنل ڈیل کرنےوالےوفد کوپاکستان بھیجا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلاموفوبیاکےحوالے سے ہم نے دنیا بھر میں آوازاٹھائی ہے، پاکستان یواین کاممبرمنتخب ہوا ہے یہ ہماری کامیابی ہے، ہم غزہ، کشمیر اور اسلاموفوبیا پر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دوحہ میں چندہفتوں میں سمٹ ہونےجارہی ہے، اس سمٹ میں افغانستان اورہم بھی ہوں گے، افغانستان ہمارے ایجنڈےکی پہلی ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں