اسلام آباد : حکومت نے داسو پراجیکٹ حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے خاندان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق داسو پراجیکٹ پر دہشت گرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لواحقین کیلئے پیکج کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری پرمنظوری لی گئی، حملے میں ہلاک 5 چینی باشندوں کے خاندان کو 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز امداد دی جائے گی۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم پرکام کرنیوالےہلاک ہرچینی خاندان کو5 لاکھ16ہزار ڈالرز دیےجائیں گے، رقوم چینی باشندوں کےلواحقین کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ ادا کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں ہلاک ایک پاکستانی شہری کےخاندان کو25لاکھ روپے دیےجائیں گے۔
یاد رہے 26مارچ کو داسو ڈیم پر کام کرنے والے 5 چینی باشندے دہشتگردحملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔