تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان کا افغانستان کو انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان

کابل : پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان کردیا، امداد میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں پاکستان کی جانب سے پانچ ارب روپے کی امدادی اشیا افغانستان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ، جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغانوں کی آسانی کیلئے گیٹ پاس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، طبی بنیادوں پر پاکستان آنیوالے افغانیوں کو ویزا آن آرائیول دیا جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر رہے ہیں جبکہ افغان تاجروں کو طورخم پر ایک ماہ کا آمد پر ویزا دیا جائے گا جبکہ طورخم بارڈر 24 گھنٹے تجارت کے لیے کھلا رہے گا۔

محمد صادق نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تجارتی سطح پر مدد کرے گا، پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کیلئے بارڈر روزانہ بارہ گھنٹے کیلئے کھولا جائے گا، بارڈرسے صرف وہی لوگ آسکیں گے جن کے پاس ویزہ ہے جبکہ افغان ٹرک کراچی میں بھی داخل ہوسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ بزنس مین کو پانچ سال کا ویزہ دے گا جبکہ افغانستان سے پاکستان آنےو الے پھل اور سبزیوں پر ڈیوٹی نہیں ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کو پانچ سال کے ملٹی انٹری ویزا کے اجراء کا اختیار دے دیا ہے جبکہ پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کیلئے دورانیہ 8 گھنٹے سے 12 گھنٹے کھلا ہوگا اور تجارت کیلئے سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔

Comments

- Advertisement -