منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان پہنچے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ہوسٹن : امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے نزدیک سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت نجی ایئرلائن کی ذریعے کل کراچی پہنچے گی۔

سبیکا شیخ کی میت امریکہ سے کراچی لانے والی پرواز خراب موسم کے باعث دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ پاکستانی طالبہ کی میت لانے والی پرواز براستہ استنبول کراچی پہنچے گی۔

ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے بتایا کہ طالبہ کی میت وطن واپس لانے کے سلسلے میں تمام اخراجات پاکستانی قونصل خانہ ادا کررہا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت منگل کی صبح کراچی پہنچے گی۔

ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ کی ادائیگی

خیال رہے کہ اس سے قبل سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہوسٹن کے علاقے شوگرلینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہرکے بعد ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی، میئرہوسٹن سلویسٹرٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی شرکت کی۔

میئرہوسٹن نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا سبیکا ایک شیچ فیملی کی بچی تھی لیکن وہ ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

یاد رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے ہائی اسکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو پولیس نے گرفتارکرلیا تھا۔

بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس فائرنگ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں