site
stats
پاکستان

کرسمس کے موقع پر کرسمس امن ٹرین چلانے کا اعلان

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کرسمس امن ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے، ٹرین کا افتتاح 22دسمبر کو اسلام آباد میں وزیر ریلوے اور وزیر ہیومن رائٹس کامران مائیکل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے یگانگت اور ہم آہنگی کے اظہار کرنے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرسمس ٹرین چلنے کا اعلان کیا ہے، خصوصی کرسمس ٹرین اپنی سروس کا آغاز 22 دسمبر 2016 بروز جمعرات سے کریگی، افتتاح وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کریں گے۔

افتتاحی تقریب کا انعقاد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر کیا جائے گا۔

ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر شام 5بجے پشاور پہنچے گی جبکہ اگلے روز صبح دس بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی اور 24 دسمبر کی رات ٹرین لاہور جبکہ 31دسمبر کو کراچی پہنچے گی، اسپیشل ٹرین میں 3گیلریز اور 2فلوٹس شامل ہیں۔

خصوصی ٹرین سروس کا مقصد ملک بھر میں مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کے موقع پر سفر کی باقاعدہ سہولت فراہم کرنا ہے، کرسمس ٹرین سروس کے تمام اخراجات وزارتِ انسانی حقوق برداشت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی خصوصی کرسمس ٹرین سروس کا انعقاد ہونے جارہا ہے، تمام مسیحی برادری حکومت کے اس احسن اقدام پر نہایت شکرگزار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top