جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان یکم اگست سے یورو5 کوالٹی کے پٹرول کی درآمد شروع کر دے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان یکم اگست سے یورو5کوالٹی کے پٹرول کی درآمد شروع کر دے گا، ملک امین اسلم نے کہا کوالٹی بہترہونےکےباوجودقیمت پرفرق نہیں پڑےگا، سب سے پہلے یہ پٹرول اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں سپلائی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مافیا اور مخصوص لابنگ کےدباؤکے باوجود وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے پاکستان یورو5کوالٹی کے پٹرول کی درآمد شروع کر دے گا، پٹرول کی کوالٹی بہترہونےکےباوجودقیمت پرفرق نہیں پڑےگا۔

امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم اوروفاقی کابینہ نےتاریخی فیصلہ کیا ہے، پاکستان1992سے یورو2 جیسا کم کوالٹی پٹرول استعمال کررہاہے، مخصوص لابنگ نے فائدے کے لئے کبھی یہ فیصلہ کرنے ہی نہیں دیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیاباہرسےسستاپٹرول لے کریہاں مہنگابیچتےرہےہیں، بہت کم ممالک ایسا گندافیول خریدتےہیں جیساہم لے رہے تھے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ 70 فیصد امپورٹ فیول یورو5 کوالٹی کا ہی ہو گا۔

مشیر ماحولیات نے مزید کہا کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں سپلائی کیا جائے گا۔

یاد رہے وفاقی کابینہ نے پاکستان میں پٹرول و ڈیزل کوالٹی یورو 2 سے یورو 5 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی یورو 5 پرمنتقلی کی منظوری دے دی گئی تھی۔

اس حوالے سے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 6 ماہ پہلے پٹرول کی کوالٹی بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا، یکم اگست سے پٹرول یورو 5 پر منتقل کر دیا جائےگا جبکہ ڈیزل جنوری2021 سے یورو 5 کے برابر چلا جائےگا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں