جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کشن گنگا ڈیم کا معاملہ، پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پاکستان نے کشن گنگا ڈیم کا معاملہ ہنگامی بنیادوں پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی وفد کل ورلڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات واشنگٹن میں ہوگی، پاکستان کی جانب سے ملاقات میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، دفتر خارجہ کے ڈاکٹر فیصل شامل ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے چار رکنی وفد میں سیکریٹری پانی اور دیگر حکام بھی شامل ہیں، پاکستان ورلڈ بینک کو اس کی ذمہ داری سے متعلق یاد دلائے گا، پاکستان کا موقف ہے کہ کشن گنگا منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کا ضامن ورلڈ بینک ہے، عالمی بینک کو بھارت کو منصوبے سے باز رکھنے پر زور دیا جائے گا، ملاقات میں پاکستان رتلے اور بگلیہار منصوبوں کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے یہ معاملہ اس سے پہلے بھی عالمی بینک کے سامنے اٹھایا، گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر 330 میگا واٹ کے کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کیا تھا جبکہ ڈیم پر کام 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کی آمد کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا اور وادی میں ہڑتال رہی تھی جبکہ شہریوں نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں