منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی پورے ایشیا میں بہترین قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بین الاقوامی پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ نے پاکستان کی کورونا کے خلاف حکمت عملی کو پورے ایشیا میں بہترین قرار دے دیا ، مذکورہ تحقیق میں کہا گیا کورونا وبا کے دوران پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشیاء میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی پالیسی فار انکلوسیو گروتھ نے منعقدہ گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے کورونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس کو پورے ایشیا میں بہترین قرار دیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم کی معاون خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس حوالے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی، مذکورہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشیاء میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام کیا۔

یہ نئی تحقیق یونیسف ، اقوام متحدہ اورانٹر نیشل پالیسی سنٹر کی جانب سے ایشیاء میں معاشرتی تحفظ کے ردعمل کا جائزہ لینے کے لئے کی تھی، جس میں ایک وسیع میپنگ اور اس جائزہ پر روشنی ڈالی گئی کہ ایشیاء اور پیسفک ریجن کے ممالک نے کرونا وباء کے دوران کس طرح کےاقدامات کئے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دائرہ کار اور حکمت عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دس دن کے اندر حکومت پاکستان نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندانوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیےاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا تھا، 1.25 ارب ڈالر لاگت کے اس پروگرام پر نہایت تیز رفتاری سے عمل در آ مد کیا گیا تاکہ غریب اور سخت ترین متاثر خاندانوں کو 75 ڈالر کی شکل میں فوری امداد فراہم کی جاسکے۔

خیال رہے ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ چھ مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد مہلک وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزار پانچ سو تئیس ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران اٹھائیس ہزاردو سو اسی کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں چار سو سڑسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یاد رہے اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں