جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، محمد عامر کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، آف اسپنر بلال آصف کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بھتیجے کو ایک اور چانس دے دیا، امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔

- Advertisement -

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک بھی آف اسپنر شامل نیہں کیا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ کے ساتھ لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، محمد رضوان کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، سرفراز احمد کپتان، فخر زمان، یاسر شاہ، امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عباس، فہیم اشرف، محمد عامر شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے لیے 13 دسمبر کو روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

واضح رہے کہ آج پاکستان نیوزی لیںڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے ہار گیا اور ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کا موقع گنوا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں