جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

پاکستان کیلیے ترکیہ کی ترقی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مراکش میں چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس برائے روڈ سیفٹی میں پاکستان و دیگر ممالک نے شرکت کی ہے۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نمائندگی کریں گے۔

کانفرنس میں 193 ممالک سے مندوبین کی شرکت اور 260 وزرا و ماہرین کا خطاب شامل ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گلوبل منسٹریل کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔

ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین روڈ انفرااسٹرکچر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان کیلیے ترکیہ کی ترقی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے وفاقی وزیر سے دو طرفہ تعاون میں فروغ پر گفتگو کی اور پاکستان کیلیے خیر سگالی اور بھائی چارے کے جذبات کا اظہار کیا۔

ترکیہ اور پاکستان کے وزرا نے ’بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹو‘ کے منصوبے پر تفصیلی بات چیت کی۔

گلوبل کانفرنس برائے روڈ سیفٹی کے پہلے روز یو این سیکرٹری جنرل کے نمائندے کا خطاب کیا۔ افتتاحی سیشن میں منسٹریل راؤنڈ ٹیبل سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں