اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

پاکستان علما کونسل نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کردیا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا کا اپنا دہرا معیار اور منافقانہ کردار اس طرح کی قرارداد کے قابل نہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے اس کو حل کرنا ہے، حکومت کی طرف سے امریکی قرارداد مسترد اور اس پر قرارداد لانے کا فیصلہ درست سمت میں قدم ہے۔

- Advertisement -

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں امریکی قرارداد کیخلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کریں، پاکستان علما کونسل کل خطبات جمعہ میں امریکی قرارداد کی مذمت کرے گی۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستانی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا، ساتھ ہی 8 فروری کے الیکشن کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب امریکی کانگریس میں منظور قرارداد کو پاکستان نے مسترد کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں