ہوم ضرور پڑھیں پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے تعاقب میں یزبان ٹیم 245 رنز بناسکی اور یوں پاکستان نے میچ 69 رنز سے جیت لیا۔

شاہ زیب خان نے 132 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، محمد ریاض اللہ نے بھی 106 رنز بنائے۔ عثمان خان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یو اے ای کی جانب سے نور اللہ ایوبی نے دو اور ادیش سوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم 315 رنز کے تعاقب میں 245 رنز پر ڈھیر ہوئی، ڈی سوزا کی 81 رنز کی اننگز بھی یو اے ای کے کام نہ آسکی۔ محمد ریان نے 50 رنز بنائے۔

ادیش سوری 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ایان افضل 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، محمد احمد دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

Comments