بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

قطر میں تیسرے دوحہ مذاکرات، پاکستان اور امریکا سر جوڑ کر بیٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دوحہ مذاکرات سے پہلے پاکستانی وفد کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں افغانستان کےمعاملے پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں تیسرے دوحہ مذاکرات سے قبل پاکستان اور امریکا سر جوڑ کر بیٹھ گئے ، گزشتہ روز پاکستانی وفد کی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فریقین نےافغان صورتحال،تیسری دوحہ کانفرنس و مختلف امور پر مشاورت کی، دوحہ میں افغانستان کے معاملے پر پاکستان،امریکامیں گزشتہ روز مشاورت ہوئی۔

- Advertisement -

امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان تھامس ویسٹ اور وفد نے ملاقات کی، پاکستانی وفدمیں نمائندہ خصوصی آصف درانی ،قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز شامل تھے، کابل میں ہیڈ آف مشن عبیدالرحمن نظامانی بھی پاکستانی وفد میں شامل تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان کانفرنس کےموقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ، روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو سے بھی گزشتہ روز پاکستانی وفد نے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ پاکستانی وفد نے گزشتہ روز ہی یورپین یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی، یورپی یونین کے وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی ٹامس نکلسن کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں