تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ لسٹ میں نام شامل کرنے کے امریکی اقدام کومسترد کر دیا

اسلام آباد : پاکستان نے چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ لسٹ میں نام شامل کرنے کے امریکی اقدام کو مسترد کردیا اور کہا لسٹ میں پاکستان کی شمولیت حقیقت پسندی سے انحراف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چائلڈسولجرزپروینشن ایکٹ لسٹ میں شامل کرنامستردکرتے ہیں ، لسٹ میں پاکستان کانام بغیرکسی بنیادکےشامل کیاگیا، پاکستان غیرریاستی مسلح گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ بچوں کوبطورسپاہی بھرتی میں ملوث نہیں، غیرریاستی گروہوں اور دہشت گردوں کیخلاف جنگ کوتسلیم کیاگیا، لسٹ میں پاکستان کی شمولیت حقیقت پسندی سے انحراف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رپورٹ اشاعت سےپہلےامریکانےکسی ادارےسےرابطہ نہیں کیا، جن بنیادوں پرنتیجہ اخذکیاگیا وہ تفصیلات مہیانہیں کی گئیں، پاکستان انسداد انسانی اسمگلنگ کیلئےعالمی سطح پرکام کیلئےپرعزم ہے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےایک سال میں متعددانتظامی،قانون سازی کےاقدام اٹھائے ، جس میں انتظامی،قانون سازی میں نیشنل ایکشن پلان25 – 2021شامل ہے، نیشنل پلان ایف آئی اے اور یواین آفس انسدادمنشیات نے مشترکہ تیار کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا انسدادانسانی اسمگلنگ کیلئےاداروں کی صلاحیتوں کوبڑھایا، پاکستان2007سےامریکاکورضاکارانہ ٹی آئی پی رپورٹ دیتاہے، پاکستان ٹی آئی پی رپورٹس میں پیش سفارشات پرعمل کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سی ایس پی اے لسٹ پر نظرثانی کیلئے امریکی حکام سےرابطہ کیا، توقع ہےامریکاعائدالزامات کی قابل اعتمادمعلومات دےگا، پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری گفتگو کا خواہشمند ہے۔

Comments

- Advertisement -