تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کیخلاف تاریخی فتح کا دن، آفریدی کی یادگار سنچری

‏19ستمبر 1998 کو آج ہی کے دن پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے ون ڈے میں ‏تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے اس میچ میں شاہدخان آفریدی کی دھواں دھار سنچری نے بھارتی سورماؤں کو گھٹنے ٹیکنے ‏پر مجبور کر دیا تھا۔

لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق کے ساتھ مل کر شاہدآفریدی نے 187 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر کے 316 رنز کا ‏بڑا اسکور کیا اور ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا کے 11 کھلاڑی مل کر بھی گرین شرٹس کی اس پارٹنرشپ کے برابر ‏اسکور نہ کر سکے۔

بھارتی ٹیم 182 رنز پر ڈھیر ہوئی اور یوں گرین شرٹس نے 134 رنز کے بڑے مارجن سے نہ صرف فتح حاصل کی ‏بلکہ پانچ میچوں کی سیریز بھی جیتی۔

شاہد آفریدی نے 94 گیندوں پر 109 رنز کی باری کھیلی جس میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ انضمام الحق نے ‏‏78 اور کپتان عامرسہیل نے 46 رنز بنائے تھے۔

آف اسپنرثقلین مشتاق نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور کپتان عامر سہیل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی ‏راہ دکھائی۔

Comments

- Advertisement -