تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ سے تجاوز ہوئی ، خوشی ہے کہ لوگ کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹرکروا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روزپہلی بارویکسی نیشن کی تعدادایک لاکھ سےتجاوزکر گئی ، اس دوران ایک لاکھ 17ہزار 852افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، اب تک ملک بھر میں ویکسینیشن کی تعداد 21 لاکھ ہوگئی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہےزیادہ سےزیادہ لوگ ویکسین کیلئےرجسٹریشن کرارہےہیں ، 40سال اوراس سےزائدعمرکےافرادویکسین کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔

گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 40 سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا، شہریوں کو خود کو رجسٹر کروانے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166 پر میسج کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے پاس این سی او سی سے پیغام آئے گا، جس میں ویکسین کی تاریخ اور سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک بھر میں50سے59 سال کی عمر کے افراد کیلیے واک ان ویکسینیشن کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، شہری کسی بھی سینٹرمیں جاکر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Comments