اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں کورونا ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک خود کو رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، لوگوں کےویکسین لگانے کیلئے رجسٹرکرنےکی رفتارمیں بھی اضافہ ہوا اور ویکسینیشن کیلئے رجسٹرکرنے والوں کی تعداد 50لاکھ سے تجاوزکرگئی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ 40سال یااس سےزائدعمرکےافرادجلدرجسٹریشن کرالیں اور کوروناسےبچاؤکےحفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔
الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی. لوگوں کے ریجسٹر کرنے کے رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب تک رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے. اگر 40 سال یا اس سے زیادہ عمر ہے تو جلد رجسٹر کریں. اور ساتھ میں حفاظتی اقدامات جاری رکھیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 5, 2021
یاد رہے گذشتہ روز ملک میں پہلی دفعہ ایک دن میں ویکسین لگانےکی تعدادڈیڑھ لاکھ سےتجاوزکرگئی تھی، اس دوران ایک لاکھ64ہزارافرادکوویکسین لگائی گئی۔
اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔