جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے: اظہر محمود

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: پاکستان کے بولنگ کوچ اظہرمحمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ ہے.

ان خیالات کا اظہار  انھوں نے برمنگھم میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اظہر محمود کا کہنا تھا کہ اس اہم میچ میں ٹاپ تھری بلے بازوں کا اسکور کرنا پاکستان کے لئے بے حد اہم ہے.

بولنگ کوچ نے کہا کہ اب عالمی کپ میں ہمارے سارےمیچز اہم ہیں، حارث سہیل اور حفیظ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ آپشن کا حصہ ہیں.

اظہر محمود نے کہا کہ بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی.

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اطمینان بخش کارکردگی نہیں دکھا سکا. قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور انڈیا کے ہاتھوں شکست ہوئی.

مزید پڑھیں: فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا: وسیم اکرم

البتہ جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی، یوں پاکستان ورلڈ‌ کپ سے باہر ہونے سے محفوظ رہا.

پاکستان کو اب سیمی فائنل میں‌ کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے باقی تین میچز نہ صرف جیتنے ہوں گے، بلکہ اس کا انحصار دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر ہو گا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں