The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، اہم ایونٹ کا میزبان بن گیا

لاہور: پاکستان کو سینئرز پلس فورٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ٹورنامنٹ آئندہ سال کھیل جائے گا۔

ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو سینئرز پلس فورٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی دے دی گئی ہے، سینئر ورلڈ کپ آئندہ سال تئیس ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ میں چودہ رجسٹر ممالک میں سے بارہ ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، ان میں پاکستان ،آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ ،ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا،سری لنکا،کینیڈا، امریکا، زمبابوے، ویلز،نمیبیا اور یواےای شامل ہیں، حتمی ڈراز سے قبل بارہ ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

فواد اعجاز خان چیئرمین ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس موقع پر کہا کہ سینئرز ولڈ کپ کی میزبانی پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔

چیئرمین پی وی سی اے کے مطابق ایونٹ کے میچز پینتالیس اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوں گے، ہمیں امید ہے شاہد آفریدی، یونس خان، شعیب ملک، محمد حفیظ جیسے کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں