جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ابوظہبی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف 281 رنز کی برتری

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گرین شرٹس نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 144 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں کینگروز ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالیے اور گرین شرٹس کی مجموعی برتری 281 رنز کی ہوگئی۔

دوسری اننگز میں فخر زمان نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد حفیظ صرف 6 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، اظہر علی 54 اور حارث سہیل 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور نیتھن لائن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی ایرون فنچ اور شان مارش نے 20 کے مجموعی اسکور سے اننگز کا آغاز کیا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ٹیم کا مجموعی اسکور 43 تک پہنچایا تو شان مارش محمد عباس کی گیند پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس نے 5 ، بلال آصف نے 3 اور  یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ٹریوس ہیڈ 14 اور مچل مارش 13 رنز ہی بناسکے۔

آسٹریلیا نے2 وکٹوں کے نقصان پر20 رنز بنا لیے

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں پر 20 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کا شان دار کم بیک، سنسنی خیز مقابلے کے بعد دبئی ٹیسٹ ڈرا

واضح رہے کہ 2 میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں