پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے پاکستانی الیون کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے پہلے میچ کے لیے گرین شرٹس پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے میلبرن سے ہوگا۔ پہلے ون ڈے میچ کے لیے گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

- Advertisement -

 

محمد رضوان کا بطور کپتان یہ پہلا اسائنمنٹ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی پاکستان کے لیے بہت پُرفارمنس رہی ہیں۔ آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہی ہے۔ نائب کپتان سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ ٹیم کا ماحول خراب نہیں، سیریز کیلیے کافی پُر جوش ہیں۔

 

سیریز سے ایک روز قبل کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ہوا جب کہ دونوں ٹیموں کی سیریز کے لے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کرکے خامیاں دور کر رہی ہے۔

 

دوسری جانب آسٹریلیا میں گرین شرٹس کا ریکارڈ خراب ہے اور پاکستان ٹیم کینگروز کو ان کی سر زمین پر صرف ایک ہی ون ڈے سیریز ہرا سکی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے 104 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں کینگروز نے 70 کامیابیاں سمیٹی ہیں جب کہ پاکستان کے ہاتھ 34 فتوحات آئی ہیں۔

دیکھنا ہوگا کہ محمد رضوان بطور کپتان آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر ہرا کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا سکیں گے یا تاریخ پھر اپنے آپ کو دہرائے گی۔

سیریز کا پہلا میچ کل میلبرن میں، دوسرا 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں جب ک تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں