ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سڈنی میں کھیلا جارہا ہے، میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52رنز پر گری، اوپننگ بیٹر جیک فریزر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آسٹریلیا کے کپتان جوش  انگلس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے یہ دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

- Advertisement -

پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔

آسٹریلیا کے خلاف آج  دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان ٹیم میں شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی، بارش کے باعث صرف 7اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوچکا ہے، جبکہ دونوں ملکوں نے12، 12 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں