جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان سے میچ کھیلوں یا شادی کروں؟ انگلش کرکٹر پریشان ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کرکٹر اولی اسٹون اپنی شادی کو لے کر پریشان ہوگئے۔

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون کی شادی 12 اکتوبر کو انگلینڈ میں طے ہے جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اولی اسٹون شادی کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ شادی کی وجہ سے کوشش کروں گا کہ دوسرے ٹیسٹ سے ملتان میں ٹیم میں جوائن کروں۔

اولی اسٹون

انگلینڈ کا اسکواڈ

ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ،  جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ،  میتھیو پاٹس ،جو روٹ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں