جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹی میچ آج کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈف: پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کو تجربہ کار بیٹسمینوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ، جنید خان اور عابد علی بھی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے جس میں فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، ٹیم نے سیریز سے قبل دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہت اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستانی ٹیم گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں