جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

’پاکستان کا اتنی ڈاٹ بالز کھیلنا کرائم ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کے بڑے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ کو مایوس کُن قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پاکستانی بیٹرز نے ایک بار پھر مایوس کیا پاکستان ٹیم کی جانب سے اتنے ڈاٹ بال ہونا کرائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع سے پاکستان ٹیم پریشر میں کھیل رہی ہے پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا اب بولرز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی ٹیم بنائی ہے اور محنت کی ہے جو نظر آ رہا ہے۔

سابق کرکٹر باسط علی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں نمبر پر آنے والا بیٹسمین چھکا مار رہا ہے جب کہ دیگر بلے باز ایسا نہیں کر پائے سعودشکیل خود اعتراف کر رہے ہیں کہ غلط ہٹ کرنے کی وجہ سے آؤٹ ہوئے جو ٹارگٹ دیا ہے بھارت کو پاکستانی ٹیم پرنفسیاتی برتری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز نے جلد وکٹیں لیں تو بھارتی ٹیم پر دباؤ بناسکیں گے اب فاسٹ بولرز کو کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان ٹیم کے پاس ایک اور بھارت کے پاس 3 اسپنرز ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں