منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

چیمپیئنزٹرافی کا سب سےبڑامقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی2017 کا اہم میچ آج کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہو گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے پاکستان کوکپتان سرفراز احمد، اظہرعلی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی کی خدمات حاصل ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز برمنگھم میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاتھاکہ پوری امید ہے کہ قومی ٹیم فاتح ہوگی۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کابیٹنگ آرڈر مضبوط ہے، ہماراپہلا ہدف بھارت کی ٹیم کو جلدآؤٹ کرنا ہوگا، جبکہ بھارت کے خلاف جدید حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے۔


پاک بھارت میچ : ویرات کوہلی کی وکٹ اہم ہے، محمد عامر


واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کی وکٹ زیادہ اہم ہے اور وہ دباؤ میں بھی ہوں گے،کوشش ہوگی کہ بھارت کے ٹاپ آرڈرز بلے بازوں کو جلد پویلین بھیجیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں