حیدرآباد: سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان بھی قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے۔
حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔
سعود شکیل نے 52 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی بیٹنگ کی تعریف سابق پاکستانی کرکٹر بھی کررہے ہیں۔
تاہم سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی سعود شکیل کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے پریکٹس میچ کی فارم کا فائدہ اٹھایا اور آج سعود شکیل نے بھی وہی کیا، یہ مڈل آرڈر میں پاکستان کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔
Yesterday Rachin took the advantage of practise match form, today Saud Shakeel doing the same. Good left hand option for Pakistan in the middle order. #PAKvNED
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 6, 2023
واضح رہے کہ نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے عمدہ بیٹنگ کی۔