ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نیدرلینڈز کے خلاف ٹیم کا اعلان کب کریں گے؟ مکی آرتھر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں کل پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میچز کا دباؤ کسی بھی ٹیم پر بہت زیادہ ہوتا ہے، ہمارا ورلڈ کپ اسکواڈ 2019 کے ایونٹ سے ملتا جلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی پچ وارم اپ میچز کی طرح ہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے۔

- Advertisement -

مکی آرتھر نے کہا کہ بابر اور رضوان زبردست کھلاڑی ہیں باقی کھلاڑی بھی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

پاک بھارت میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ زبردست ہوتا ہے، بھارت نے حال ہی میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت کے میچ سے پہلے ہم دو میچ جیتے ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل نیدرلینڈز کے خلاف ٹیم کا اعلان ٹاس پر ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں