اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

محمد نواز کے رن آؤٹ پر شائقین کرکٹ کی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور پاکستان کے میچ کے دوران محمد نواز کے رن آؤٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔

سعودشکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اوپنر فخر زمان ایک بار ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان بابر اعظم 5 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، افتخار احمد 9 رنز بناسکے، محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان 32 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

تاہم محمد نواز 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 46.1 اوورز میں پاکستان کے 267 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ تھے، شاہین آفریدی ریورس سوئپ کھیلنے گئے لیکن گیند پیڈ پر لگی اور نواز سنگل لینے لگے لیکن انہیں شاہین نے منع کردیا۔

اسی دوران گیند بولر کے ہاتھ سے نکل گئی اور شاہین اوور تھرو کا رن لینے کے لیے کریز سے نکل گئے۔

محمد نواز بھی رن لینے کے لیے بھاگے لیکن وہ کریز پر نہ پہنچ سکے اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

محمد نواز کے رن آؤٹ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں