ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہملٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے2وکٹوں پر77رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

ہملٹن :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنالیے۔

تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے سیڈن پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 5رنز کے اسکور پرگری جب ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے فاسٹ بالر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 39رنز کے اسکور پرگری جب کپتان ولیمسن 13رنز پر سہیل خان کا شکار بنے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دو دوکٹیں فوراََ گر جانے کے بعد راس ٹیلر اور جیت راول نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔بارش کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کا کھیل روک دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 21اورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے جبکہ اوپنر جیت راول اور راس ٹیلر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

خیال رہےکہ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد نیوزی لینڈ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ اگر ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو وہ یہ ان 31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں