جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈوپلیسی کی جگہ ڈیود ملر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹ ہوگئے ہیں اور ممکنہ طور پر آج کے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی کی صورت میں ممکنہ طور پر حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

یاد رہے کہ پاکستان کو3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان کی مسلسل 9 جبکہ ہدف کے تعاقب میں مسلسل 11 فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقال شکست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں