جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان کو جیت کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں جب اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 153 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر بنالیے، قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ساتھ وکٹیں باقی ہیں۔
دوسری اننگز میں اوپنرز نے 67 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، امام الحق 35 اور شان مسعود 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اظہر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
تیسرے روز کے اختتام پر اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے دو جبکہ اولیویئر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قبل ازیں جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے وکٹ کیپر کوئن ٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری کی بدولت 303 رنز بنایے اور پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا تھا۔
Day 3: Stumps – Pakistan: 153-3 (40 ov) need 228 runs. Live Updates: https://t.co/VP5zt31Swr #SAvPAK pic.twitter.com/ntNzaH3T5d
— PCB Official (@TheRealPCB) January 13, 2019
[bs-quote quote=”سرفراز احمد نے پاکستان کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپر بن گئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
کوئن ٹن ڈی کاک نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں شاداب خان نے حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، فلینڈر نے 17 اور ربادا 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر نے 2 عباس اور حسن علی نے ایک۔ ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، کپتان سرفراز احمد نے 50 جبکہ بابر اعظم 49 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
جوہانسبرگ ٹیسٹ : دوسرا روز، پاکستان185رنز پرڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ
میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 5 وکٹوں پر 135 رنز سے آگے بڑھائی تو ہاشم آملہ 42 اور کوائنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اننگز آگے بڑھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 حسن علی محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں جنوبی افریقہ کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
سرفراز احمد نے نیا ریکارڈ بنادیا
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو اب تک کامیابی نہیں مل سکی ہے تاہم قومی کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔
سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر میچ میں دس کیچ تھامے، انہوں نے دونوں اننگز میں 5، 5 کیچز لیے، اس طرح سرفراز ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔