بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف میچ جتوانے والے جنوبی افریقی آل راؤنڈر پولیس کی مدد سے اسٹیڈیم پہنچے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا میزبان ٹیم کو اس فتح میں پولیس کی بھی بلواسطہ مدد حاصل رہی۔

جنوبی افریقہ نے گزشتہ روز ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے ہیرو آل راؤنڈر جارج لنڈے رہے جنہوں نے پہلے مڈل آرڈر میں 24 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کھیلی اور پھر چار پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کر کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

تاہم جنوبی افریقہ کی اس فتح کے پیچھے پولیس کی بھی بلواسطہ مدد شامل ہے جس کی دلچسپ کہانی اپنی ٹیم کو میچ جتوانے والے جارج لنڈے نے خود سنائی۔

- Advertisement -

جارج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی بس چھوٹ چکی تھی اور انتظامیہ انہیں ہوٹل چھوڑ کر اسٹیڈیم روانہ ہو گئی تھی۔

جارج نے بتایا کہ ان کا ساتھ ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ ان کا سیل فون نامعلوم وجہ کی بنا پر 15 منٹ پیچھے چل رہا تھا۔ میں انتظامیہ کے مقررہ وقت کے مطابق 4 بجے ہوٹل کے کمرے سے نیچے آیا تو ٹیم بس غائب تھی۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ تب مجھے انکشاف ہوا کہ میرا موبائل 15 منٹ پیچھے چل رہا تھا اور میں اسی وجہ سے دیر سے پہنچا تو دیکھا بس روانہ ہو چکی تھی۔

جارج نے کہا کہ اس موقع پر پولیس سے مدد لی اور انہوں نے مجھے ٹیم بس تک چھوڑا اور یوں میں اسٹیڈیم پہنچا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

شاہین آفریدی نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں