ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ملتان ٹیسٹ: اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، ویسٹ انڈیز کے 68 رنز پر 7 آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن بھی پاکستانی اسپنرز کے سامنے ناکام نظر آرہی ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا، کھیل شروع ہوتے ہی پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں گرنے شروع ہوگئی۔

دوسرے روز کھیل کے آغاز پر ہی سعود شکیل اور محمد رضوان کی پاٹنرسپ ٹیم توٹ گئی، سعود شکیل 84 رنز پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد سلمان آغا آئے اور وہ بھی 7 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور محمد رضوان 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

محمد ضوان کے بعد کریز پر نعمان علی آئے لیکن وہ بھی  صفر پر چلتے بنے جب کہ خرم شہزا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پہلے روز کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گوڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کیون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خراب موسم کی وجہ سے پہلے دن صرف 41.3  اوور کا کھیل ہوسکا تھا ٹیسٹ سیریز اے اسپورٹس پربراہ راست دکھائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتے تقریباً 8 سال گزر گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

تاہم پاکستان کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ خراب ہے۔ دنوں ٹیموں کے درمیان سات ٹیسٹ سیریز ہوئیں جس میں صرف ایک بار 1980 میں کامیابی ملی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی سر زمین پر 21 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں سے صرف چار میں فتح حاصل ہوئی اور 9 میں ہار کو گلے لگایا۔ 8 میچز ڈرا رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں