اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ملتان ٹیسٹ: ساجد خان کی دھواں دھار بولنگ، ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 54 رنز پر آوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے جہاں مہمان ٹیم نے 54 رنز بنا لیے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے ہیں، پاکسان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کو ساجد خان نے آؤٹ کیا، جبکہ ایک کھلاڑی کو نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 3 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تھا، پاکستانی بیٹرز تیسرے دن دوسری اننگز میں صرف 48 رنز کا اضافہ ہی کر سکے تھے۔

- Advertisement -

کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، پاکستان کی پانچویں وکٹ 113 رنز پر گری جب محمد رضوان 2 رنز پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کامران غلام بھی ٹک نہ سکے اور 27 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے علاوہ نعمان علی 9، اسپنر ساجد خان 5، خرم شہزاد صفر اور سلمان آغا 14 رنز پر آؤٹ ہوئے، ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کی دوسری اننگز میں پاکستان کے کپتان شان مسعود 52، محمد ہریرہ 29، ،بابر اعظم 5 اور کامران غلام 27 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑی جومیل واریکن کی شاندار بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا، واریکن  نے کیریئر بیسٹ بولنگ کی،7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز میں 93 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ساجد خان نے چار اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، سعود شکیل نے 84 اور محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل وواریکن نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں