منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پہلا ون ڈے، ویسٹ‌ انڈیز کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

جارج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سرفراز الیون نے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ سیزیز کا پہلا میچ جارج ٹاؤن میں کھیلا جارہا ہے، جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر سرفراز لیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے ٹیم عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے تاہم کامران اکمل 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پویلین روانہ ہوئے۔

احمد شہزاد نے چھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 67 کے انفرادی سکور پر نرس کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ بابر اعظم 13 رنز بنا کر نرس کا دوسرا نشانہ بنے۔ محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 92 گیندوں پر 88 رنز بنائے اور نرس کی گیند پر والٹن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

نئے آنے والے کھلاڑی شعیبت ملک 53 رنز بناکر پویلین لوٹے اور اس طرح پاکستان نے مقررہ پچاس اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نرس نے چار اور ہولڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی کی بدولت مین آف دا سیریز کا اعزاز اپنے نام کرنے والے لیگ اسپینر شاداب خان کو اس میچ مٰں ڈیبیو کروایا جارہا ہے جبکہ احمد شہزاد اور کامران اکمل بھی لمبے عرصے بعد ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اسکواڈ

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی۔

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر(کپتان)، ایون لوئس، چیڈوک والٹن، کیرن پاول، شے ہوپ، جوناتھن کارٹر، جیسن محمد، دویندرا بشو، ایشلے نرس، الزاری جوزف اور شینن گیبریئل۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں