جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پاک ویسٹ انڈیز میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے والے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری ہے۔

ویسٹ انڈیز 19 سال کے طویل عرصہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے اور پاکستانی شائقین ویسٹ انڈین اسٹارز کو اپنے میدانوں کھیلتا دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

جو شائقین کرکٹ اسٹیڈیم جا کر میچز اپنے اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ آج سے سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ آج دوپہر 12 بجے سے شائقین کرکٹ ٹکٹ خرید سکیں گے۔ تاہم فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

پی سی بی نے ٹکت کی کم سے کم قیمت 100 روپے رکھی ہے۔ وی آئی پی کا 150 جب کہ گیلری انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 17 سے 21 جنوری جب کہ دوسرا میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ میچ آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں