اسلام آباد : پاکستان نے افغان شہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ویزا کے لیے نادرا کی فیس 31 دسمبر تک معاف کردی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیرمنصور احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افغان شہریوں سے ویزا کے لیے نادرا کی فیس 31 دسمبر تک معاف کردی ہے ، اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر افغان شہریوں کو سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
Pakistan has waived off visa processing charges by NADRA for Afghan citizens upto 31 December 2021. This is in pursuance of the decision of the Prime Minister of Pakistan to facilitate Afghan nationals’ travel to Pakistan @SMQureshiPTI @ForeignOfficePk @PakinAfg @mfa_afghanistan
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) November 2, 2021
یاد رہے گذشتہ ماہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں پاکستان کی جانب سے پانچ ارب روپے کی امدادی اشیا افغانستان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ، جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغانوں کی آسانی کیلئے گیٹ پاس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، طبی بنیادوں پر پاکستان آنیوالے افغانیوں کو ویزا آن آرائیول دیا جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر رہے ہیں جبکہ افغان تاجروں کو طورخم پر ایک ماہ کا آمد پر ویزا دیا جائے گا جبکہ طورخم بارڈر 24 گھنٹے تجارت کے لیے کھلا رہے گا۔