اشتہار

پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: پاکستانی سفیر اسد مجید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاک بھارت کشیدہ تعلقات خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پالیسی ساز ادارے میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا تھا بھارت پلوامہ واقعہ کے ثبوت پیش کرے، پلوامہ واقعہ سے پہلے بھی وزیر اعظم نے بھارت کو مذاکرات کا پیغام بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ میں کمی کے لیے امریکا اہم کردار ادا کررہا ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پرامن افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کشمیر پر سلامتی کونسل قرارداد ستر سال پہلے منظور کرچکی ہے، پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات لارہا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کچھ سخت فیصلے کرنے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی تاحال جاری ہے، حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا پاکستان پر حملے کی تیاریوں میں بھارت کے ساتھ اسرائیل کی سازش بھی شامل تھی۔

27 فروری کو بھارت اور اسرائیل پاکستان پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،حکومتی ذرائع

بھارت نے راجستھان کے جانب سے حملے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے بعد پاکستان نے واضح پیغام دیا تھا حملہ کیا گیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں